برسبین،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مین پیکیاو باکسنگ کی دنیا کے ایک بڑے الٹ پھیر کا شکار ہو گئے۔آسٹریلیا کے چیلنجر جیف ہارن نے پیکیاو کے چیلنج کوڈھیرکر دیا۔متنازعہ، لیکن تین ججوں کا فیصلہ (117-111، 115-113، 115-113)ہارن کے حق میں رہا۔29سال کے ہارن نے اپنے ناظرین کے درمیان ڈبلیوبی اوویلٹر ویٹ خطاب پر قبضہ کر لیا۔اس کے ساتھ ہی پیکیاو اور میویدرکے درمیان ایک اور مقابلے کی توقع ختم ہو گئی۔
اس مقابلے سے پہلے خبر آئی تھی کہ پیکیاو اورمیویدرایک بار پھر رنگ میں آمنے سامنے ہو سکتے ہیں لیکن ایسا تبھی ممکن تھا جب فلپائن کا یہ باکسر ہارن کو شکست دیتا۔دراصل دو سال پہلے پیکیاو کو ’’فائٹ آف دی سنچری‘‘میں میویدرسے شکست جھیلنی پڑی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ پیکیاؤ ایک بار پھر سے میویدرسے بھڑنا چاہتے تھے۔پیکیاو کومیویدرکے ساتھ مقابلے کے کسی بھی امکان کو زندہ رکھنے کے لئے ہارن کو ہر حال میں ہرانا ضروری تھا۔پیکیاؤ کے ٹرینر ای ڈی روچ نے اسے ’’کرو یا مرو‘‘کا مقابلہ قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ میویدرکے خلاف میچ سے پہلے پیکیاؤ کو جیف ہارن کے خلاف اچھی کارکردگی کرنی ہی ہوگی۔اس کے ساتھ ہی پیکیاو کی 60ویں جیت کا خواب ٹوٹ گیا،59جیت، 7ہار اور 2ڈرا کے ساتھ ان کے کیریئر ریکارڈ میں کمی آئی ہے۔پچھلی 9فائٹ میں پیکیاؤ کو 5میں فتح، جبکہ 4میں شکست ملی۔جیف ہارن کی بات کریں، تو وہ اپنے 18باٹس میں سے 17جیت چکے ہیں اور ایک ڈرا رہا ہے۔